• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی مہنگی ٖفروخت کرنے پر61 افراد گرفتار کر لئے گئے

پشاور(وقائع نگا) محکمہ خوراک نے سوشل میڈیا پر چینی کی بڑھتی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے تحت 61 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ صوبائی وزیر خوراک محمد عاطف خان کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور فوڈ انسپکٹرز نے گلبہار ʼ سیٹھی ٹاون ʼ گلبرگ اور ہشت نگری میں 96 دکانوں کا معائنہ کیا اور چینی کی دستیابی اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 61 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز درج کردیئے گئے ۔ محکمہ خوراک افسران کے مطابق گرفتار افراد پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے ۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں چینی 90 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ کہیں بھی چینی کا بحران نہیں ہے نا جائز منافع خوروں کی جانب سے چینی کے نرخوں میں اضافے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے صوبے بھر کے تاجروں کو احکامات جاری کئے کہ وہ اپنی دکانوں میں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین