• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، انسٹا گرام اکاؤنٹ
فوٹو، انسٹا گرام اکاؤنٹ

پاکستانی معروف اداکارہ زرنش خان کے دھماکے دار ڈانس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

آج کل جہاں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے وہیں بھنگڑے اور طرح طرح کی ڈانس پرفارمنسز سے بھرپور مواد بھی انٹرنیٹ پر خوب اپلوڈ اور وائرل ہو رہا ہے۔

زرنش خان بھی سوشل میڈیا پر اس وقت خوب داد سمیٹ رہی ہیں جس کی وجہ اُن کا مہندی کی تقریب میں کیا گیا ڈانس ہے۔

زرنش خان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ بھنگڑا اور مشہور بھارتی گانوں پر ڈانس کر رہی ہیں۔

دوسری جانب زرنش خان کی جانب سے بھی اپنی خوبصورت تصویریں اور  ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

زرنش خان  کا اپنی ڈانس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ یہ ایک مہندی کی تقریب پر کیا گیا ڈانس ہے، میرے ڈانس کی مکمل ویڈیو کے لیے یوٹیوب چینل دیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین