• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان اور احسن محسن کی ڈانس ویڈیو وائرل

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکار جوڑی، منال خان اور احسن محسن اکرام کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

طویل دوستی کے بعد رشتۂ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ منال خان اور احسن محسن خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن محسن اکرام کا کہنا تھا کہ منال خان میک اپ کرتے ہوئے کافی وقت لیتی ہیں۔

احسن محسن اکرام نے اس دوران منال خان سے ملنے، دوستی ہونے اور دوستی کے بعد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کی کہانی سنائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ منال خان سے وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ اور ایک مہم کے دوران ملے تھے، کئی بار ملنے کے بعد بھی اُن کی اور منال خان کی کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی تھی مگر پھر کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اُن کی ملاقاتوں کے سلسلے شروع ہوئے تھے جو کہ شادی پر ختم ہوئے۔

اس شو کے دوران منال خان اور احسن محسن نے جہاں دلچسپ اور متعدد سوالوں کے جواب دیئے وہیں انہوں نے ایک ساتھ خوب ڈانس بھی کیا۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید