• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی سپر پاور دنیا کو بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نوجوان بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سپر پاور دنیا کے سامنے بیان کردی۔ 

بگ باس تیلگو کے پانچویں سیزن کے فائنل راؤنڈ کے دوران عالیہ اور رنبیر کپور شو کا حصہ بنے۔ 

اس حوالے سے عالیہ بھٹ کے فین کلب نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اس کی (رنبیر کی) سپر پاور یہ ہے کہ ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں۔‘

واضح رہے کہ دونوں اپنی نئے آنے والی فلم براہمسترا کی فروغ کے لیے شو کا حصہ بنے تھے۔ 

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 2017 سے ڈیٹنگ کرتے آرہے ہیں جبکہ ان کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ ان کی شادی 2021 میں ہوجائے گی تاہم کورونا وائرس کیسز کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید