• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بشکریہ میلبرن اسٹارز/ٹوئٹر
بشکریہ میلبرن اسٹارز/ٹوئٹر

آسٹریلیا کی ٹی20 لیگ بگ بیش (بی بی ایل ) میں آج ہونے والے میچ میں پاکستان کے دو کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے۔

میلبرن اسٹارز نے اپنی پلیئنگ الیون میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی احمد دانیال کو شامل کیا ہے۔

بی بی ایل کے 33ویں میچ میں میلبرن اسٹارز نے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف حارف رؤف اور احمد دانیال کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے  میچ میں حارث رؤف اسٹارز کی ٹیم کا حصہ تھے جبکہ احمد دانیال پہلی بار بگ بیش میں ایکشن میں ہوں گے۔

گزشتہ روز حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے خلاف 4 اوورز میں 2 وکٹوں کے عوض 40 رنز دیے تھے۔

میلبرن اسٹارز کی ٹیم کورونا وائرس کی وجہ سے بہت متاثر ہورہی ہے، اس کے 10 کھلاڑی عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید