• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگریزی کا لہجہ جعلی یا اصلی؟ اشنا نے ٹرولز کو کھری کھری سنادی

نامور پاکستان اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے ان کے انگریزی زبان بولنے کے لہجے کو جعلی قرار دینے والوں کی ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔

اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ مختلف امور پر اپنی رائے کا بےدھڑک اظہار کرنے سے متعلق مشہور ہیں، تاہم انہوں نے اپنی انگزیزی کے لہجے پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ ان کا انگریزی کا یہ لہجہ شمالی امریکی ملک کینیڈا میں گزارے گئے کئی سالوں کی وجہ سے آیا ہے جہاں انہوں نے اپنی تعلیم حاصل کی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ گریڈ اسکول، ہائی اسکول اور پھر جامعہ میں کینیڈا میں وقت گزارنے کے بعد میں پاکستان میں اپنے لہجے کو آسان بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔

ساتھ میں ان کا کہنا تھا کہ اس کوشش کے باوجود جعلی ’بیرونی لہجہ‘ کا الزام عائد کیا جاتا ہے، آپ تمام لوگ بدمعاشوں کا ایک ٹولہ ہیں اور آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ بدسلوکی ہے۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید