• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے انڈر 19 ٹیم کے 4 کھلاڑی کورونا کے شکار

فوٹو بشکریہ کرکٹ زمبابوے / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ کرکٹ زمبابوے / ٹوئٹر

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں شریک زمبابوے ٹیم کے 4 کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کرکٹ نے کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

ویسٹ انڈیز میں انڈر19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ 

کرکٹرز اب آئسولیشن میں ہیں وارم اپ میچز سے پہلے دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے.

خیال رہے کہ زمبابوے ٹیم پاکستان، افغانستان اور پاپوا نیوگنی کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید