• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 100 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز 100 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 282 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 5 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 825 ڈالر ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید