• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو کے سربراہ یوکرین تنازع پر اگلے ہفتے روسی حکام سے ملاقات کریں گے۔ نیٹو عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ کی اتحادی سفارت کاروں اور روسی حکام سے برسلز میں 12 جنوری کو خصوصی ملاقات طے ہے۔

اس سے قبل جنیوا میں 10 جنوری کو امریکا اور روس کے عہدیداروں کے درمیان بھی سیکیورٹی مذاکرات ہونے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے روسی حکام کی برسلز میں نیٹو میٹنگ میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

روسی نائب وزیرخارجہ اور دیگر روسی سینیئر حکام کے برسلز میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیٹو رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ بھی جمعہ کو یوکرین کے معاملے پر ہنگامی مذاکرات کرنے والے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید