• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ ٹیسٹ: دوسرے روز جنوبی افریقہ 229 رنز بناکر آؤٹ

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک بھارت نے دو وکٹوں پر 85 رنز بنالئے۔

جوہانسبرگ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقی کی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیگان پیٹرسن 61 اور ٹینڈا باوما 51 رنز بناکر بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

27 رنز کے خسارے سے بھارت نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے دن کے اختتام تک بھارت نے 2 وکٹ پر 85 رنز بنائے تھے۔

چتیشور پوجارا 35 اور میانک اگروال 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید