• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کورونا سے بچاؤ کیلئے گولیوں کی خریداری دوگنا کردی گئی


امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر (Pfizer) گولیوں کی خریداری دوگنا کردی۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔ اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے بارے میں فکرمند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 22 دسمبر کو فائزر کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔

ساتھ ہی امریکا میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 1750 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید