• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کیساتھ فلم ملی تو چھت سے اعلان کروں گی: تاپسی پنو

فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ اگر اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو پھر وہ چھت سے اعلان کرکے سب کو بتاؤں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں دو ہٹ فلموں کے ساتھ، تاپسی پنو کا سال یقینی طور پر کامیاب رہا۔ اداکارہ اب نئے اور دلچسپ پراجیکٹس کی منتظر ہیں جن میں راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم شامل ہے جس کے مرکزی کردار میں شاہ رخ خان جلوہ گر ہوں گے۔ 

تاپسی پنو اس وقت سرخیوں میں آئیں جب یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ شاہ رخ خان کی نئی فلم میں اُن کے ساتھ نظر آئیں۔

اس حوالے سے بھارتی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں تاپسی نے کہا کہ ’راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ ابھی تک حتمی نہیں ہے، جیسے ہی اُنہیں کوئی آفیشل بیان ملے گا تو وہ سب کو بتائیں گی۔‘

تاپسی پنو نے بتایا کہ ’یہ کوئی خبر چھپانے والی نہیں اور جب بھی اس کو حتمی شکل دی جائے گی، تو میں چیخ چیخ کر سب کو بتاؤں گی۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’چیزوں کو حتمی شکل دینے دیں اور چیزوں کو آگے بڑھنے دیں ورنہ محض قیاس آرائیاں ہی رہیں گی، جب فلم فائنل ہوجائے گی تو میں چیخ چیخ کر چھت سے اس کا اعلان کروں گی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید