• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سومی علی کے اظہار محبت پر سلمان خان کا حیران کن جواب

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ دیکھی تو وہ صرف 16 برس کی تھیں اور سلمان پر مر مٹی تھیں، اس ارادے سے امریکا سے ممبئی آئیں کہ وہ ان سے شادی کریں گی۔ 

یاد رہے کہ دونوں کے درمیان 1991 سے 1999 کے دوران قریبی مراسم رہے۔

ایک انٹرویو میں سومی علی نے پرانی یادوں کو مجتمع کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ سلمان خان کے ساتھ نیپال جارہی تھیں تو انھوں نے سلمان سے کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں جس پر سلمان نے کہا کہ وہ پہلے ہی کسی اور کے ساتھ پیار کرتا ہے۔

جس پر میں نے کہا کوئی بات نہیں۔ اس کے ایک سال بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ شروع ہوئی۔ 

واضح رہے کہ سومی نے اپنے مختصر بالی ووڈ کیریئر کے دوران متھن چکرورتی کے ساتھ فلم کرشن اوتار، سیف علی خان کے ساتھ یار غدار اور سنیل شیٹھی کے ساتھ انت میں کام کیا۔

بھارت کے نامور اداکار سلمان خان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ان کی ایک گرل فرینڈ موجود تھی۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اب تک شادی نہیں کی اور اس سے متعلق ہمیشہ ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے۔

تاہم اب ان کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے فلمی کیریئر کے ابتدا میں ان کی ایک گرل فرینڈ بھی موجود تھی۔

ان کی سابقہ گرل فرینڈ پاکستانی نژاد امریکی خاتون سومی علی نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے سلمان خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا تو اس وقت سلمان خان نے بتایا تھا کہ ان کی ایک گرل فرینڈ ہے، تاہم اس گرل فرینڈ کا نام سامنے نہیں آیا۔

سومی نے اپنے بارے میں بتایا تھا کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور اسی کی وجہ سے بھارت بھی آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید