• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا بے قابو، 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ


فرانس میں کورونا کا عفریت بے قابو ہوگیا، پہلی بار 3 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کردیں گے۔

فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئیل میکروں کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو واقعی پریشان کرنا چاہتے ہیں اور ہم آخر تک ایسا کرتے رہیں گے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کے مزید 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اٹلی میں 1 لاکھ 89 اور اسپین میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے، نئےایس او پیز کا اطلاق جمعہ کی صبح چار بجے سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ گھر سے کام جاری رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال کیا جائے۔

بورس جانسن نے کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں، یقین ہے موجودہ اقدامات کے ساتھ اومی کرون کی لہر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید