• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 3168 نئے کیسز، 2 مریضوں کا انتقال

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3168 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ عالمی وباء میں مبتلا 2 مریض انتقال کرگئے۔ 

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ 

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار 888 ہوگئی۔ 

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 608 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار161 ہوگئی۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید