• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے ریئلٹی شو کا ٹریلر جاری

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ریئلٹی شو کا ٹریلر جاری
کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ریئلٹی شو کا ٹریلر جاری 

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے اپنے نیٹ فلکس کے رئیلٹی شو ’سوئےجارجینا‘ یعنی ’میں جارجینا ہوں‘ کا  پہلا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

جارجینا روڈریگوز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پہلے رئیلٹی شو ’سوئےجارجینا‘ کا ٹریلر شیئر کردیا ہے۔

انہوں نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی زبان میں لکھا کہ’اس سال بادشاہ اُن کے لیے اُن کے کیرئیر کا پہلا رئیلٹی شو نیٹ فلکس پر لائے ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ 27 جنوری کویہ شو آپ کا بھی ہو گا‘۔ 

روڈریگوز نے اپنے شو کا ایک اور ٹریلر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’سیرانو سے دنیا تک‘۔

چھ حصوں پر مشتمل رئیلٹی سیریز ’سوئےجارجینا‘ ماڈل کے اُن کے ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ تعلقات پر مبنی کہانی ہے۔

واضح رہے کہ جارجینا اور رونالڈو کے درمیان جون 2016 میں قریبی تعلقات کا آغاز ہوا تھا اور 12 نومبر 2017 کو جوڑے کے ہاں  بیٹی الاناکی پیدائش ہوئی تھی۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید