• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلش بیٹرز مشکلات سے دوچار

ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے 7وکٹ پر 258 رنز بنا لیے ہیں تاہم اب بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگزکا اسکور برابر کرنے کےلیے اسے مزید 158رنز درکار ہیں ۔

سڈنی میں ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 13 رنز سے آگے بڑھائی ، لیکن 22 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی ، اسکور 36 ہوا تو مزید 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔

اس مشکل میں بین اسٹوک اورجونی بریسٹو نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 164 رنز تک پہنچا دیا ، بین اسٹوکس 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،ان کے بعد بٹلر صفر اورمارک ووڈ 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

دوسری جانب سے جونی بریسٹو رنز بناتے رہے اور شاندار سنچری مکمل کی ۔

جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کا اسکور 7 وکٹ پر 258 رنز تھا ،بریسٹو 103 اور جیک لیچ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے جبکہ اسے اب بھی آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے لیے مزید 158رنز بنانے ہیں ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید