• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریز احمد نے شادی کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کر دی

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

نئے نویلے دولہے اداکار آریز احمد کی جانب سے اپنے نکاح کی خوبصوت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی نئی نویلی دُلہن کے ہمراہ نہایت خوش نظر آ رہے ہیں۔

آریز احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں  یہ جوڑ ایک ساتھ خوب حسین اور خوش نظر آ رہا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد کا اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جی بالکل ہو گیا ہے۔‘

دوسری جانب حبا بخاری کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے سب سے بڑے دن کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

حبا بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گہری دوستی کے بعد حال ہی میں اُن کے مجازی خدا بننے والے آریز احمد کے نکاح کے دوران کیے گئے مذاق کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید