• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی پارلیمنٹ میں پیشی کے حوالے سے نیب پہلے خط سے دستبردار ہو گئی، نیب نے سیکریٹری قومی اسمبلی کو نیا خط لکھ دیا۔

نیب کا نئے خط میں کہنا ہے کہ خط وزیرِ اعظم عمران خان کو نہیں سیکریٹری اسمبلی کو لکھا گیا تھا۔

خط میں نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ کے دفتر کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا کہ چیئرمین نیب کےخاندان کا ایک فرد شدید طبی صورتِ حال سے دو چار ہے۔

نیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ڈی جی نیب ہیڈ کوارٹر کو پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کی نمائندگی کے لیے با اختیار بنا کر بھیجا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے احترام کے طور پر ڈی جی نیب کو پی اے سی میں پیش ہو کر صورتِ حال سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پہلے لکھے گئے خط کے حوالے میں وزیرِ اعظم کا ذکرنا دانستہ اور حادثاتی ہے، چیئرمین نیب پارلیمنٹ کی عزت و تکریم کرتے ہیں اور اسی لیے پی اے سی میں پیش بھی ہو چکے ہیں۔

سیکریٹری قومی اسمبلی کو لکھے گئے نئے خط میں قومی احتساب بیورو نے یہ بھی کہا ہے کہ جب بھی ضرورت ہو چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں پیش ہوتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید