• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث والد کی موت، بھارتی گلوکار کا سوشل میڈیا پر اپنی بے بسی کا اظہار

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی گلوکار وشال دادلانی نے اپنے والد کی موت پر ان سے آخری لمحات میں نہ ملنے اور غم کے لمحے میں والدہ کا سہارا نہ بننے پر اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گلوکار نے والد کے انتقال کے بارے میں خود سوشل میڈیا پر یہ خبر مداحوں سے شیئر کی تھی۔ 

والد کے انتقال سے ایک روز قبل وشال دادلانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ 

تاہم اب والد کے انتقال کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ 

انہوں نے لکھا کہ میں نے آج اپنا بہترین دوست، سب سے اچھا اور مہربان انسان کھودیا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ میرے اندر جو بھی اچھا ہے وہ والد کی پرچھائی ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے والد کے انتقال پر اپنی والدہ کے ساتھ نہ ہونے کے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 3 یا 4 دنوں سے آئی سی یو میں تھے، لیکن میں ان کے پاس نہیں جاسکتا تھا کیونکہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ 

بھارتی گلوکار کا کہنا تھا کہ میں اس مشکل ترین وقت پر اپنی والدہ کا ہاتھ بھی نہیں پکڑ سکتا، یہ سب اچھا نہیں ہے، لیکن درحقیقت مجھے نہیں معلوم کہ اس دنیا میں ان کے بغیر کیسے جینا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید