• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو فائل
فوٹو فائل

بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ارجیت سنگھ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق افسوسناک خبر دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کا رُخ کیا۔

گلوکار نے اپنے فیس بُک پیغام میں کہا کہ ’میرا اور میری اہلیہ کا کورونا وائرس مثبت آگیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم بالکل ٹھیک ہیں اور ہم دونوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں جن میں کرینہ کپور، نورا فتیحی، جان ابراہم، سوارا بھاسکر اور سونو نگم سمیت دیگر شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید