• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14012 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، اور اموات کی مجموعی تعداد 7681 ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 161مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 468826 ہوچکی ہے اور اب تک 7256330 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے مجموعی طور پر 486350 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 9843 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 9574 گھروں میں، 120 آئسولیشن سینٹرز میں اور 149 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں اور 142 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے کے 928 نئے کیسز میں سے 748 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 279، ضلع جنوبی 216، ضلع وسطی97، کورنگی 85، ملیر 37 اور ضلع غربی  سے 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد 29، نوشہرو فیروز 15، شہید بے نظیر آباد اور ٹھٹھہ 13۔ 13، دادو اور مٹیاری 12۔ 12، کشمور اور لاڑکانہ 10۔ 10، سکھر 8، ٹنڈو الہیار اور جامشورو 9 ۔ 9، میرپورخاص 7، عمرکوٹ 6، جیکب آباد اور تھرپارکر 5 ۔ 5، گھوٹکی اور سانگھڑ 4 ۔ 4، شکار پور اور ٹنڈو محمد خان 3 ۔ 3 اور بدین سے 2 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 47 ہزار 163 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اس طرح صوبے میں اب تک 3 کروڑ 6 لاکھ 18 ہزار 44 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید