صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو صدر مملکت نے سانحے میں خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرین اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔