• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: آبشار کے نیچے کشتیوں پر چٹان گرنے سے 7 افراد ہلاک، 3 لاپتہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برازیل میں آبشار کے نیچے کشتیوں پر چٹان کی دیوار گرگئی، جس میں 7 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 3 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

کشتیوں پر چٹان گرنے کا حادثہ ریاست میناس جیرائس میں واقع کیپٹولیو کی جھیل میں پیش آیا، جہاں چٹان کا ایک پورا ستون اچانک ٹوٹ کر گرگیا۔

چٹان کا ملبہ آبشار کے نیچے چلنے والی کشتیوں پر گرا تھا، جس کی وجہ سے  جھیل میں ایک بڑی لہر پیدا ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ چٹان گرنے کے بعد سیاح چیختے چلاتے نظر آرہے ہیں، چٹان کاستون پانی میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس سے دو کشتیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ ایک کے سر اور چہرے پرشدید چوٹیں آئی ہیں اور اسپتال میں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ 23 دیگرافراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

برازیل کے اس علاقے میں  گذشتہ دو ہفتے سے شدید بارش ہو رہی ہے، جس کے باعث چٹانوں کے دھانے ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید