• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر تامل اداکار ستھیا راج کورونا وائرس میں مبتلا، اسپتال میں داخل

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اور تامل فلموں کے سینئر اداکار ستھیا راج کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ چنئی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم انکی صحت کی صورتحال کے حوالے سے ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ 

67 سالہ رنگا راج سوبیہا گونڈر جو ستھیا راج کے نام سے فلمی دنیا میں معروف ہیں ان کے پرستاروں کی جانب سے انہیں بڑے پیمانے پر نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس میں ان کی فوری صحت یابی کے لیے دعائیں بھی شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ نہ صرف ستھیا راج بلکہ حالیہ دنوں میں کئی معروف فلمی شخصیات کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ان میں تریشا، پریا درشن، مہیش بابو، تھامن ایس شیرین، وشنو وشال شامل ہیں۔ جبکہ گزشتہ ماہ کملا ہاسن، ویدی ویلو اور وکرم بھی وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید