• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: آج سے فیڈرز صبح 8 سے 4 بجے تک بند رہیں گے

آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سرکٹ لائن بچھائی جانے کے سبب نکیال، کھوئی رٹہ فیڈرز آج سے بائیس روز کے لیے صبح 8 سے چار بجے تک بند رہیں گے۔

محکمہ برقیات کے مطابق نکیال، کھوئی رٹہ فیڈر آج سے 31 جنوری تک صبح 8 سے 4 بجے تک بند رکھے جائیں گے، اور ان 22 دنوں میں کھوئی رٹہ گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سرکٹ لائن بچھائی جائے گی۔

واپڈا ترجمان کے مطاق بجلی بندش کا نوٹیفکیشن تمام اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ 22 دن کی بندش سے بجلی سے جڑے کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے، لوگ بے روز گار اور چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملے کا متبادل حل نکالے۔

قومی خبریں سے مزید