• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 3 سے متجاوز


پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 649 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 3 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 330 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 748 زیرِ علاج مریضوں میں سے 617 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 38 لاکھ47 ہزار 572 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 87 ہزار 668 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 681 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 91 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 80 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 757 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 943 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 396 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 704 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 748 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 659 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید