• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادرپدر آزاد نہیں ہوگا، وزیر خزانہ


وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرزکے نام نامزد کرے گی، بورڈ ارکان کے تقررکی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادرپدر آزاد نہیں ہوگا۔

فیض اللّٰہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آپ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیں گے،حکومت نے ویسے بھی ڈھائی سال سے مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ پہلے سے7 ہزار ارب روپے قرضے کا حجم موجود ہے۔

ان کا کمیٹی کو بتانا تھا کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مارچ میں 50 کروڑ ڈالر کے بدلے بعض سخت شرائط مانی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید