• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خیبر: سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 3 ساتھی اہلکار جاں بحق

ضلع خیبر میں سیکیورٹی اہل کار کی فائرنگ سے تین ساتھی سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ بعد میں فائرنگ کرنے والے اہلکار نے خودکشی کرلی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمرود سینٹر میں سیکیورٹی اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس سے دو سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ بعد میں فائرنگ کرکے خود کو بھی زخمی کردیا۔

دونوں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واردات کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں جبکہ موقع پر موجود دیگر سیکیورٹی اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید