• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قازقستان میں بے امنی حکومت گرانے کی کوشش تھی،قازق صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کا کہنا ہے کہ قازقستان میں بے امنی حکومت گرانے کی کوشش تھی، مسلح عسکریت پسند مظاہرین میں شامل ہونے کے انتظار میں ہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا مقصد حکومتی اداروں کو نقصان پہنچا کر اقتدار پر قبضہ کرنا تھا، ان کی ملک میں بغاوت کرنے کی کوشش تھی۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پُرامن مظاہرین پر کبھی گولی نہیں چلائی نہ ہی چلائیں گے، قازقستان میں روس کی قیادت میں فوجی آپریشن جلد ختم ہوجائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر گزشتہ ہفتے مظاہرے شروع ہوئے تھے، پُرتشدد ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے قازقستان نے روس سے مدد طلب کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث 7 ہزار 939 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قازقستان کی تاریخ کی بدترین بےامنی اور ہنگامہ آرائی پر ملک میں آج سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید