• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ہوگا 27 فروری کو مل کر لانگ مارچ ہو، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں پیپلزپارٹی کی 27 فروری کی تاریخ پر متفق ہوگئیں تو بہتر ہوگا کہ 27 فروری کو مل کر حکومت کے خلاف لانگ مارچ کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا ہوسکتا ہے اور ایسا ہوجائے تو یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب حکومت خود کو اور اپنے ساتھیوں کو بار بار یہ یقین دلانے لگے کہ اس کے سر پر ہاتھ ہے تو یہ کمزوری کی سب سے بڑی علامت ہے۔

اس موقع پر سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، جتنے لانگ مارچ ہوں گے حکومت پر اتنا ہی دباؤ بڑھے گا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید