• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی زر مبادلہ کے ذخائر 3250ارب ڈالرز ہوگئے

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال میں 27.8؍ ارب ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 3.25؍ ٹریلین(3250ارب) ڈالرز تک جا پہنچے ہیں جو اس قدر زبردست اضافے کے ساتھ 6؍ سال میں قائم ہونے والا ایک ریکارڈ ہے۔ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق، چین کی کرنسی کی قدر میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قدر میں کمی اور زر مبادلہ کے ذخائر کا بڑی مالیت میں جمع ہونا قرار دیا جا رہا ہے۔ فاریکس ایڈمنسٹریشن کے ترجمان وانگ چون ینگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھائو ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ممالک میں اپنی زری پالیسی اور شرح سود میں تبدیلیاں کی ہیں، ان تمام اقدامات کی وجہ سے چین کی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کا نتیجہ ملکی ترقی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ ملک میں توقع سے زیادہ مینوفیکچنرنگ کے شعبے نے ترقی کی ہے، برآمدات میں تیزی آئی ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
یورپ سے سے مزید