• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں آج سے کامیاب جوان پروگرام اور لاہور قلندرز ٹرائلز کے تحت ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر کرکٹ سے محبت کرنے والے نوجوانوں کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ان ٹرائلز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید کا بھی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی آکر اپنی قابلیت دکھائیں، ہم پاکستان کے لئے نئے سپر اسٹارز ڈھونڈنے آرہے ہیں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید