• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل7 کے کووڈ پروٹوکولز ترتیب، سختی سے عمل ہوگا


پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا 7 واں ایڈیشن شیڈول کے مطابق منعقد کروانے کی حکمت عملی بنا لی ہے ، کوویڈ پروٹوکولز بھی ترتیب دے دیئے ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز ز کے ساتھ مل کر دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب اور شیڈول کے مطابق کروانے کے لیے پروٹوکولز بنا لیے ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سے وابستہ افراد کیلئے 3 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی افراد 20 جنوری سے قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے۔

کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کیلئے 10 روز کی آئسولیشن لازمی ہوگی ۔

میچ کے انعقاد کے لئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، 13 سے کم کھلاڑی دستیاب ہوئے تو میچ ممکن نہیں ہوگا۔

پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کی فیملیز کو ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی ، میچ کے انعقاد کیلئے 13 کھلاڑیوں کا دستیاب ہونا لازمی ہوگا ۔

ایونٹ کے دوران کورونا پھیلنے کی صورت میں ایونٹ 7 روز کیلئے معطل کر کے ری شیڈول کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کیلئے 24 مقامی کھلاڑیوں کا ریزرو پول تیار ہوگا، اس میں شامل کھلاڑی 20 جنوری سے ہی قرنطینہ میں داخل ہو جائیں گے، اس ریزرو پول سے ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں کو لیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27 فروری تک ہی ایونٹ ختم کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے


کھیلوں کی خبریں سے مزید