• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن کا انوکھا انداز


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا۔

آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں حارث رؤف پرتھ اسکارچرز کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن کے لیے ماسک لے کر آئے۔

میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران حارث رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے بعد پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز سے ہاتھ صاف کیے پھر جیب سے ماسک نکال کر لگایا۔

میلبرن اسٹارز نے ان کے اس جشن کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ بھی پکڑ اتھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید