• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر زراعت منظور وسان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منظور وسان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

شہر قائد میں گزشتہ روز 4 ہزار 469 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیس کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب رہی جبکہ مزید 2افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید