• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید اختر نے ایک بار پھر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جاوید اختر نے مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی پر خاموش رہنے پر سوال اُٹھا دیا
جاوید اختر نے مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی پر خاموش رہنے پر سوال اُٹھا دیا

بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جاوید اختر نے اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور آخر میں مسلمانوں کو ختم کرنے کی کھلے عام دھمکی پر خاموش رہنے پر بھی سوال اُٹھا دیا ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر فرضی خطرات کے بارے میں بات کی، بلٹ پروف گاڑی محافظوں کے گھیرے میں تھی جو لائٹ مشین گنز سے لیس تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ مودی نے اس وقت ایک لفظ بھی نہیں کہا جب 20 کروڑ بھارتیوں کو کھلے عام نسل کشی کی دھمکی دی جا رہی تھی۔

یاد رہے کہ دسمبر میں ہری دوار میں ہونے والی ایک تقریب میں مسلمانوں کے بارے میں دھمکی آمیز تقاریر کی گئی تھیں، جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

بعد ازاں جب سوشل میڈیا پر یہ تقاریر سامنے آئیں تو لوگوں کے غم و غصہ کی وجہ سے کچھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس تقریب کے ایک منتظم نے مسلمان نسل کشی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی طرح، ہماری پولیس، ہمارے سیاستدانوں، ہماری فوج اور ہر ہندو کو ہتھیار اٹھانے چاہییں اور صفائی کرنی چاہیے۔ کوئی اور آپشن نہیں بچا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید