• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

میکسیکو کے صدر ایندرس مانوئیل لوپیز دوسری مرتبہ عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے صدر ایندرس مانوئیل لوپیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کورونا پازیٹو ہونے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا کی معتدل علامات ہیں، وہ گھر میں قرنطینہ کے دوران صدارتی امور انجام دیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ میکسیکو کے صدر مکمل ویکسین شدہ ہیں، انہوں نے7 دسمبر کو بوسٹر ڈوز بھی لگوالی ہے وہ گزشتہ سال جنوری میں پہلی مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید