• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل و اداکارہ گیتی آرا نے سابق شوہر کیخلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

ماڈل و اداکارہ گیتی آرا نے سابق شوہر کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔

گیتی آرا نے سابق شوہر احسان شوکت کے خلاف سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر احسان شوکت جنسی ہراساں اور قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس میں یہ بھی کہا کہ سابق شوہر نے نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیں۔ 

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اداکارہ گیتی آرا کی درخواست پر سابق شوہر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید