• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں پارٹی، بورس جانسن مشکل میں پھنس گئے

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ کے گارڈن میں پارٹی کا تنازع کھڑا ہوگیا۔ جس کے باعث وزیراعظم بورس جانسن نئی مشکل میں پھنس گئے۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی میں ڈاؤننگ اسٹریٹ کے عملہ کے 100 سے زائد ارکان کو بذریعہ ای میل مدعو کیا گیا تھا۔ پارٹی ایسے وقت کی گئی جب صرف 2 افراد کو گھر سے باہر ملنے کی اجازت تھی۔ 

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس 20 مئی کو منعقدہ پارٹی میں تقریباً 30 افراد شریک ہوئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق پارٹی میں بورس جانسن اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ 

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق کوویڈ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر حکومت سے رابطے میں ہیں۔ 

برطانوی وزیرصحت ایڈورڈ ارگر کا کہنا ہے کہ پارٹی تنازع سے متعلق عوام کے غم و غصہ کا احساس ہے۔ تحقیقات سے قبل کسی نتیجہ تک پہنچنا درست نہیں ہوگا۔ 

لیبر لیڈر سرکئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کو پارٹی کا علم تھا بلکہ وہ شریک بھی ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام سے جھوٹ بولنا بند کرکے سچ سامنے لائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید