• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن آنجہانی ششی کپور کو یاد کرکے افسردہ

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن آنجہانی سینئر اداکار ششی کپور کو یاد کرکے افسردہ ہوگئے۔

امیتابھ نے ششی کپور کے ساتھ بیتے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ تحریر کیا۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے کئی فلموں میں اکٹھے کام کیا۔ انسٹا گرام پر امیتابھ نے اپنی اور ششی کپور کی ماضی کی تصاویر شیئر کیں۔ 

پہلی تصویر میں امیتابھ بچن اور ششی کپور ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہیں، جو کہ 1976 کی فلم کبھی کبھی کے موقع پر لی گئی ہے۔

دوسری تصویر میں دونوں ایک اور فلم کے موقع پر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ 

اس پوسٹ کے ساتھ امیتابھ بچن نے کیپشن تحریر کیا، زمانہ بیت گیا، نجانے کتنی فلمیں ان کے ساتھ میں نے کیں۔ ان کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکار روہیت رائے نے لکھا، ہر دور کی بہترین جوڑی، چاک اینڈ چیز، پرفکیٹ فولیز جبکہ کمار سانو نے تحریر کیا، اس تصویر میں دو بڑے اداکار۔

یاد رہے کہ امیتابھ اور ششی کپور نے 1974 سے 1980 کی دھائی کے وسط تک روٹی کپڑا اور مکان، دیوار، کبھی کبھی، ایمان دھرم، تریشول، سہاگ، کالا پتھر، شان، دو اور دو پانچ، سلسلہ اور نمک حلال سمیت دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ 

ششی کپور کا دسمبر 2017 میں ممبئی میں 79 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید