• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایمن سلیم سالگرہ پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں
ایمن سلیم سالگرہ پر ٹوئٹر ٹرینڈ بن گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئی ہیں۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سالگرہ کے موقع پر اُنہیں ٹوئٹر ٹرینڈز میں شامل کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’ سالگرہ پر نیک خواہشات کے اظہار کرنے کے لیے سب کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ یقین نہیں آرہا کہ ہم ٹوئٹر پر رینڈنگ میں ہیں‘۔

ایمن سلیم کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے مداحوں کی جانب سے کیےگئے ٹوئٹس پر یہاں ایک نظر ڈال لیتے  ہیں۔



واضح رہے کہ  اداکارہ ایمن سلیم نے گزشتہ سال رمضان اسپیشل ڈرامہ ’چُپکے چُپکے‘ سے اپنا ڈیبیو کیا تھا جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیاتھا اور لوگوں نے اس ڈرامے کو بہت پسند کیا تھا۔  


انٹرٹینمنٹ سے مزید