• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مقبوضہ کشمیر کی 5 سالہ حافظہ نامی بچی کی رپورٹنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی حافظہ نامی ایک چھوٹی بچی کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، چھوٹی بچی نے صحافی بن کر مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں کی مخدوش حالت کو ایک ویڈیو میں اجاگر کیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد بھارتی میڈیا نے چھوٹی بچی سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 5 سالہ حافظہ مقبوضہ کشمیر کے بلال احمد خان اور شائستہ ہلال کی بیٹی ہے۔ 

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اُن کے گھر سے ملحقہ سڑک کی حالت بری طرح متاثر ہوئی تھی، چھوٹی بچی نے برف باری کے بعد سڑکوں کی خراب حالت دکھانے کے لیے صحافت کرنے کا فیصلہ کیا، بچی نے اپنے گھر کے ساتھ والی سڑک کا فوری دورہ کیا اور صارفین کو سڑک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا جبکہ بچی کی والدہ نے ویڈیو ریکارڈ کی۔

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا 

2 منٹ پر مشتمل ویڈیو چھوٹی بچی کو یہ شکایت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح شدید بارش اور برف باری نے سڑکیں تباہ کر دی ہیں، بچی نے یہ بھی شکایت کی کہ اس کی وجہ سے مہمان ان سے ملنے نہیں آسکتے ہیں۔

دوسری جانب بچی کی والدہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اُنہوں نے کیمرہ پکڑا اور اپنی بیٹی کی درخواست پر ویڈیو ریکارڈ کی۔ 

بچی والدہ شائستہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کی درخواست پر موبائل فون پر شوٹنگ شروع کر دی تھی جبکہ میری بیٹی مجھے بتا رہی تھی کہ کیمرہ کس طرف کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید