• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے سستے بجلی پیکج میں توسیع


نیپرا نے کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے اضافی بجلی کے استعمال پر اکتوبر 2023ء تک سستے بجلی پیکج میں توسیع کی منظوری دے دی، اضافی بجلی استعمال پر فی یونٹ 12روپے 96پیسے کا ملے گا ۔

ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صنعتی صارفین کی طرح کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو بھی نومبر 2020ء میں اضافی بجلی استعمال پر 30جون 2021ء تک سستی بجلی کا پیکج دیا گیا تھا ۔

ملک میں باقی تمام کمپنیوں کے صنعتی صارفین کیلئے وفاقی حکومت اس پیکج میں اکتوبر 2023ء تک توسیع کر دی تھی تاہم کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے یہ توسیع نہ ہو سکی تھی ۔

اب وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے بھی اضافی بجلی استعمال پر اس سستے پیکج میں توسیع کی منظوری دے دی ہے ۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ اب وفاقی حکومت کرے گی کہ کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کیلئے توسیع کا آغاز کس تاریخ سے کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید