• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن میں فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

کلفٹن کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا
کلفٹن کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے کلفٹن میں شون سرکل انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شون سرکل کے قریب بینک سے رقم نکال کر اپنی گاڑی کی جانب جا رہا تھا، جیسے ہی وہ اپنی گاڑی کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار 3 ڈکیت وہاں پہنچ گئے۔

ملزمان نے مذکورہ شخص 35 سالہ ویر بھان ولد شومر داس سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ویر بھان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

بعد ازاں شدید زخمی ویر بھان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج چل بسا۔

قومی خبریں سے مزید