• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1648 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے باعث کسی کی جان نہیں گئی۔ 

کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے یومیہ بیان پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 219 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 1648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی، اور صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7691 ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مزید 145 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں وبا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 353 ہوگئی ہے۔ 

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 72 لاکھ 95 ہزار 420 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 90 ہزار 285 کیسز رپورٹ ہوچکے۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 13 ہزار 241 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 12 ہزار 940 گھروں میں، 122 آئسولیشن سینٹرز میں اور 179 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے کے 1648 نئے کیسز میں سے 1405 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع شرقی 540، ضلع 334، ضلع وسطی 228، ملیر 111، ضلع غربی 101 اور کورنگی سے 91 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد 85، نوشہروفیروز 24، ٹنڈومحمد خان 18، جامشورو اور مٹیاری 15-15، بدین 13، تھرپارکر 12، ٹنڈوالہیار 11، سانگھڑ اور ٹھٹھہ 8-8، لاڑکانہ اور عمرکوٹ 5-5، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد 4-4، گھوٹکی3، سکھر2 جبکہ دادو، خیرپور اور شکاپور سے 1-1 نیا کیس سامنے آیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 91 ہزار 729 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، جس کے ساتھ صوبے میں ویکسینیٹڈ افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار 241 ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید