• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھر لاک ڈاؤن کا اندیشہ، بھارتی اداکارہ کو مالی مسائل سے دوچار ہونے کا خطرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ دلجیت کور نے پھر سے لاک ڈاؤن کی صورت میں مالی مسائل سے دوچار ہونے کے خطرہ سے آگاہ کردیا۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر پھر سے لاک ڈاؤن لگانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

اپنے ایک انٹرویو کے دوران دلجیت کور کا کہنا تھا کہ بہت مشکل وقت کے بعد ہم واپس اپنے راستے پر آرہے تھے اور اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کر رہے تھے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا خیال ہے کہ لوگوں کو اس وبا کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ورنہ ہم جیسے فری لانسرز کو گھر بیٹھنا پڑے گا جو صحیح نہیں ہے۔ 

انہوں نے ایک اور لاک ڈاؤن کے متحمل نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں بھی میں گھر بیٹھ گئی تھی، اب بھی لگ رہا ہے کہ ایسا ہی ہونے والا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جیسے لوگ جو کام کر رہے ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کر رہے ہیں وہ مزید لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید