• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان مداحوں کیلئے ایک خصوصی ویڈیو کیوں بنائیں گے؟

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو  

شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بنائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی بی ٹی ایس ویڈیو جاری کریں گے۔

اس ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں کواپنے فلم’پٹھان‘ کے کردارکے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔

اس ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں کو بتائیں گےکہ کس طرح سے انہوں نے فلم کے اس کردار کو ادا کرنے کے لیےاپنی باڈی بنائی ہے۔

شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ میں اپنے کردار کے لیےاپنے پٹھوں پربہت محنت کی ہے، ان کی اس فلم میں مداح انہیں ایک مضبوط نظر آنے والے  کردار میں دیکھ سکیں گے۔

کنگ خان نے اس سے پہلے فرحان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ اوم شانتی اوم‘میں اپنے کردار کے لیے اس طرح کی مشق سے سکس پیکس باڈی بنائی تھی۔

خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں اداکار شاہ رخ خان، جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ 

دوسری جانب ادا کار سلمان خان نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ اُنکی اس فلم میں خصوصی انٹری ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید