• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ پر حکومتی اتحادیوں کو فون کال آئیں، خاقان عباسی


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان جانتے ہیں کہ مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہیں، کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ڈیڑھ سے دو لاکھ کیمرے لگانے کی ضرورت ہے،امریکا سے ماہر امراض انفیکشن ڈاکٹر فہیم یونس نے کہا کہ ریسرچ کے مطابق اومیکرون کے کیسز ایک دن میں ڈبل ہوجاتے ہیں، اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا کی نسبت کم خطرناک ہے لیکن اس کے برے اثرات آرہے ہیں، ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا کہ ہم منی بجٹ کو ووٹ دینے کو تیار نہیں تھے لیکن فون کال پر ووٹ ڈالنے آگئے،اپوزیشن کو فون کال نہیں آئی البتہ حکومتی اتحادیوں کو فون کال آئی یہ انہوں نے ہمیں خود بتایا، پی ٹی آئی ارکان جانتے ہیں کہ مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہیں، عوام پر ساڑھے سات سو ارب روپے کی مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا، چھ مہینے پہلے بجٹ پاس کردیا پھر عوام پر مزید بوجھ ڈالنا یاد آگیا، نہ حکومت کے اتحادی خوش ہیں نہ حکومتی اراکین خوش ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک اتحادیوں کی مجبوری قائم ہے ان سے کیا بات ہوگی، ناکام نظام کو غیرآئینی مداخلت سے سپورٹ کریں گے تو ملک کے معاملات نہیں چلیں گے۔

اہم خبریں سے مزید