کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ میں سینٹرل پولیس کا رہائشی عمارت پر چھاپہ، زیر زمین چھپایا گیا نیٹو کا ڈمپ اسلحہ ڈپو پکڑنے کا دعویٰ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ مختلف اقسام کے جدید ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے فرش توڑکر زمین کے نیچے سے اسلحہ نکال لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔سینٹرل پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں ،برآمد ہونیوالا اسلحہ انتہائی جدید بتایا جاتا ہے،ملنے والے ہتھیاروں سے جہاز،ہیلی کاپٹر ،ٹینک اور عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا،برآمد ہونے والے ہتھیاروں کی باقیات میں اینٹی ائیر کرافٹ گن کے پارٹس بھی ملے ہیں تاہم برآمد ہونے والا اسلحہ زنگ آلود ہے،مخصوص عمارت کے مختلف حصوں کی کھدائی جاری ہے،پولیس کے مطابق جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔